: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
(ایجنسیز) فلسطینی اتھارٹِی کے صدر محمود عباس اگلے اتوار کو دوحہ میں حماس کی سیاسی بیورو کے سربراہ خالد مشعل اور امیر قطر شیخ تمیم بن حماد سے ملاقات کریں گے۔
اردنی روزنامہ الرای نے ایک آرٹیکل میں بتایا ہے کہ محمود عباس اپنے پوتے کی شادی میں شرکت کے لئے قطر آئیں گے اور اسی موقع پر مشعل اور شیخ تمیم سے ملاقات کریں گے۔
اخبار نے بتایا کہ محمود عباس کی پارٹی فتح کے ذرائع کے مطابق عباس مشعل اور شیخ تمیم سے اعلان شاطی کے فلسطینی مفاہمت پر
اثرات سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ان ملاقاتوں میں حماس کے ساتھ مفاہمتی عمل شروع کرنے کے نتیجے میں فلسطینی اتھارٹی پر لگنے والی اسرائیلی پابندیوں اور مفاہمتی عمل کی ممکنہ قطری امداد سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔
حماس نے آخری بدھ کے روز فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے جس کے نتیجے میں فلسطینی سیاسی محاذ پر جاری سات سالہ تقسیم ختم ہوگئی ہے۔ امریکہ اور اسرائیل نے واضح طور پر اس معاہدے کو مسترد کردیا ہے۔